کراچی: عثمان میموریل اسپتال کی جانب سے دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا مقصد دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کو باآسانی ڈینٹل کیئر کی سہولت دینا تھا۔ یہ کیمپ فیڈرل بی ایریا، حسین آباد میں واقع اسپتال میں منعقد ہوا، جہاں ڈاکٹر رفیعہ وہاب، ڈاکٹر زہرہ دامانی، ڈاکٹر اریبہ وکیل اور ڈاکٹر صبا جاوید جیسے ماہر ڈینٹل پروفیشنلز نے ہر عمر کے افراد کو مفت دانتوں کے معائنے اور مشورے فراہم کیے۔
کیمپ بڑی تعداد میں ایسے شرکاء کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا، جو اپنی اور اپنے پیاروں کی مسکراہٹ کو محفوظ اور خوبصورت بنانا چاہتے تھے۔ اس اقدام کے ذریعے دانتوں کی صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شرکاء کو دانتوں کی صحت کے لیے انفرادی رہنمائی فراہم کی گئی۔
شرکاء نے مفت ماہرین کے مشورے اور معائنے کی سہولت فراہم کرنے پر بے حد سراہا، یہ کیمپ عثمان میموریل اسپتال کی کمیونٹی ویلفیئر اور صحت سے متعلق آگاہی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔