Select Page

Home » Clinical Services » Facilties » Operating Room

آپریشن تھیٹر

عثمان میموریل اسپتال میں، آپریشن تھیٹر کی ٹیم تمام سرجیکل مریضوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ وہ منصوبہ بندی اور ہنگامی طریقہ کار دونوں کے لئے سرجنوں کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ ہر سرجری سے پہلے، آپریشن تھیٹر ٹیم مریض کے لئے جراحی طریقہ کار کا اور اس جگہ کا تفصیلی تجزیہ کرتی ہے تاکہ جراحی غلطیوں کی گنجائش کم سے کم ہو۔ آپریشن تھیٹر ٹیم سرجیکل ڈے کیئر کی سہولیات مہیا کرتی ہے جہاں کان، ناک اور گلے کی معمولی سرجری، جنرل سرجری اور گردے مثانے سے متعلق (یورولوجی) شیڈول ہیں۔

اینستھیسیولوجسٹ، سرجنز، نرسوں، ٹیکنیشنز اور ایڈمنسٹریٹرز کی ہماری اعلی تربیت یافتہ اور پرعزم ٹیم دن رات کام کرتی ہے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ تمام مریضوں کو منظم اور ہموار طریقے سے بہترین جراحی کی نگہداشت مہیا کی جائے۔ ہمارا آپریشن تھیٹر چوبیس گھنٹے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ تیار ریتا ہے۔ ہسپتال میں دو عدد آپریشن تھیٹر، جبکہ آپریشن تھیٹر میں آتے جاتے وقت کے مشاہدے کے لئے ایک عدد پری / پوسٹ آپریشن بے موجود ہیں۔