Home »
ڈائلیسس سنٹر
گردوں کے مسائل میں مسلسل اضافے کے باعث معیاری ڈائیلاسز کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ عثمان میموریل ہسپتال نے جدید ترین مشینری، پیشہ ورانہ عملے اور ماہر نیفرولوجسٹ کی نگرانی میں ایک جدید ڈائیلاسز سنٹر قائم کیا ہے، جو جدید ڈائیلاسز مشینوں (نیپرو سرڈیل 55+) اور آرام دہ ماحول کے ساتھ 9 بستروں پر مشتمل ہے۔
عثمان میموریل ہسپتال کراچی کے ان دو طبی مراکز میں سے ایک ہے، جو Peritoneal Dialysis کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اس سہولت کے تحت مریضوں کو ان کے گھر پر ہی ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جس سے انہیں ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مریض اپنے گھر پر آسانی سے اپنا ڈائیلاسز خود کر سکتے ہیں۔