ہسپتال میں دخول و خروج
Home »اسپتال میں داخلہ، اسپتال سے چھٹی اور واجبات کی ادائیگی
صحت کی دیکھ بھال کے تمام شعبوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے کے لئے مریضوں کے دخول اور خروج کے لئے ایک منظم طریقہ کار موجودہے ۔ عثمان میموریل اسپتال ہر سطح پر ٹیم ورک اور شراکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صحت کی دیکھ بھال ، منصوبہ بندی کے ذریعے مناسب ترین طریقہ کار کے تحت ہو جو سب کے لئے معیار اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتی ہو۔
عثمان میموریل اہسپتال میں مندرجہ ذیل طریقوں سے داخلے کے لئے موثر طریقہ کار رائج ہے:
- سنٹرلائزڈ ویٹنگ لسٹ مینجمنٹ اور معالجین کے ساتھ تھیٹر کی فہرستوں کو شیڈول کرنے کے پیرامیٹرز پر معاہدہ
- داخلے کے انتخاب کے لئے داخلے سے قبل تشخیص ،مریض کے لئے تمام پیش آنے والے امور کی مناسب منصوبہ بندی کو یقینی بنانا
- داخلے کے لئے قیام کی متوقع طوالت اور جتنی جلدی داخلہ شیڈول کے مطابق ممکن ہو اس کی نشاندہی کرنا
- سرجری کے دنوں میں اضافے کی مدد سے بھی داخلے کی تشخیص سے قبل مناسب نظام الاوقات کو یقینی بنانے اور مریضوں کے بستروں میں منتقلی کو کم سے کم کیا جاتا ہے۔
عثمان میموریل ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریض کی منصوبہ بندی کے بنیادی اصول:
- کسی مریض کے لئے ہسپتال کے بستر کا استعمال کا شیڈول، ان کے ڈسچارج ہونے کی منصوبہ بندی، یہ سب ان کے داخلے سے پہلے بنا لینی چاہئیے۔
- مریض کی ڈسچارج کی تخمینے کی تاریخ دستاویز کی جانی چاہئے اور داخلہ کے 24 گھنٹوں کے اندر مریض اور متعلقین کو بتادی جائے۔
- خارج ہونے والے مریض کی دستاویز مکمل ہونی چاہئیے (جیسے نسخے اور خطوط وقت پر مکمل کیے جائیں، ٹرانسپورٹ بک ہو اور ٹیسٹ کے نتائج فوری طور پر دستیاب ہوں)۔
- پیچیدہ ڈسچارج ہونے والے مریض کی حالت پر باقاعدگی سے کثیر الثباتاتی فورم پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئیے۔