عثمان میموریل اسپتال میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد، بے شمار افراد مستفید

عثمان میموریل اسپتال میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد، بے شمار افراد مستفید

کراچی: عثمان میموریل اسپتال کی جانب سے دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا مقصد دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کو باآسانی ڈینٹل کیئر کی سہولت دینا تھا۔ یہ کیمپ فیڈرل بی ایریا، حسین آباد میں واقع اسپتال میں منعقد ہوا، جہاں ڈاکٹر رفیعہ وہاب، ڈاکٹر زہرہ دامانی، ڈاکٹر اریبہ وکیل اور ڈاکٹر صبا جاوید جیسے ماہر ڈینٹل پروفیشنلز نے ہر عمر کے افراد کو مفت دانتوں کے معائنے اور مشورے فراہم کیے۔

کیمپ بڑی تعداد میں ایسے شرکاء کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا، جو اپنی اور اپنے پیاروں کی مسکراہٹ کو محفوظ اور خوبصورت بنانا چاہتے تھے۔ اس اقدام کے ذریعے دانتوں کی صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شرکاء کو دانتوں کی صحت کے لیے انفرادی رہنمائی فراہم کی گئی۔

شرکاء نے مفت ماہرین کے مشورے اور معائنے کی سہولت فراہم کرنے پر بے حد سراہا، یہ کیمپ عثمان میموریل اسپتال کی کمیونٹی ویلفیئر اور صحت سے متعلق آگاہی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

ورلڈ چلڈرن ڈے پرعثمان میموریل اسپتال کا شاندار پروگرام، بچوں کیلئے مفت ادویات، تحائف

ورلڈ چلڈرن ڈے پرعثمان میموریل اسپتال کا شاندار پروگرام، بچوں کیلئے مفت ادویات، تحائف

کراچی: عثمان میموریل اسپتال نے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر بچوں کے لیے ایک یادگار دن کا اہتمام کیا۔

اِس دن بچوں کے لیے مفت ادویات، خصوصی تحائف، مفت ڈائیٹ چارٹ اور ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے معائنہ کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد بچوں کی صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور والدین کو ان کے بچوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دن کو کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیا۔

عثمان میموریل اسپتال والدین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھنے میں اسپتال کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

 

عثمان میموریل ہسپتال کی موٹاپے سے متعلق آگاہی سیشن کی میزبانی

عثمان میموریل ہسپتال کی موٹاپے سے متعلق آگاہی سیشن کی میزبانی

کراچی: عثمان میموریل ہسپتال نے ایبٹ نیوٹریشن کے تعاون سے ایک کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) سیشن کی میزبانی کی، جس میں موٹاپے کی وجوہات اور علامات پر توجہ دی گئی۔

اس معلوماتی سیشن کا مقصد طبی ماہرین، پیشہ ور افراد کے علم اور موٹاپے کے بارے میں فہم کو بڑھانا، انہیں مؤثر تشخیص اور علاج کے لیے جدید ترین بصیرت سے آراستہ کرنا تھا۔

علاوہ ازیں سیشن نے مقامی طبی ماہرین کی توجہ مبذول کروائی اور موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کم کرنے سے متعلق شعور اجاگر کیا اور باخبر نگہداشت کی حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔