کراچی: چیسی فارماسیوٹیکلز کی جانب سے دمے کے علاج سے متعلق کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) سیشن منعقد کیا گیا۔  

سیشن کا انعقادعثمان میموریل ہسپتال میں کیا گیا، جس کا مقصد طبی ماہرین کو دمہ کے علاج سے متعلق جدید معلومات، نئے رجحانات اور بہترین طریقہ کار فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ طبی ماہرین کو ایسے علم اور وسائل سے آراستہ کریں، جو دنیا بھر میں دمہ کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہوں۔