عثمان میموریل اسپتال میں جگر، معدہ اور آنت کے مسائل کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی:عثمان میموریل اسپتال میں جگر، معدہ اور آنت کے مسائل کے لیے ایک خصوصی مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر عدیل احمد نے شرکت کی اور مریضوں کو مفت طبی مشورے فراہم کیے۔
کیمپ میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور اپنے صحت کے مسائل کے متعلق مشورے حاصل کیے۔ ڈاکٹر عدیل احمد کا کہنا تھا کہ جگر، معدہ اور آنت کی بیماریاں روزمرہ کی خوراک اور طرزِ زندگی سے جڑی ہوتی ہیں، جن کا بروقت علاج ضروری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عدیل احمد نے مریضوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے، متوازن خوراک کے انتخاب، اور طبی معائنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایسے طبی کیمپس کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔